قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
اس موقع پر اپوزیشن نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

قرارداد پر بحث کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے اراکین نے چار گھنٹے سے زائد وقت تک اظہارِ خیال کیا، جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں مساجد کی سولرائزیشن کے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کی منظوری کے بعد اپوزیشن نے ایوانِ بالا سے واک آؤٹ کر دیا۔
ایوان میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد پیش کیے جانے اور اس کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن کے واک آؤٹ کی اطلاع سامنے آئی ہے۔



