Gas Leakage Web ad 1

لانگ مارچ روکنا تھا،روک دیا گیا،اب چیزیں واپس ہونی چاہئیں،بیرسٹرگوہر

0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق گورنر راج زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تک نافذ رہ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ روکنا مقصود تھا، وہ روک دیا گیا، اب حالات کو معمول پر لایا جانا چاہیے اور اقدامات واپس ہونے چاہئیں۔
دہشتگردی کی ہمیشہ مذمت کی، اس جنگ میں فوج کیساتھ ہیں: شوکت یوسفزئی
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، جبکہ یہ معاملہ وفاقی آئینی عدالت میں بھی لے جایا جائے گا۔ ان کا مؤقف تھا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوئی بنیاد موجود نہیں، اس لیے عدالت سے ریلیف ملنا چاہیے۔

Gas Leakage Web ad 2

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلے پشاور ہائیکورٹ کو معاملے کا جائزہ لینا چاہیے اور اس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی کوئی بنیاد نہیں ہے، لہٰذا انہیں عدالت سے ریلیف ملنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ سہیل آفریدی اس وقت کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں نہیں ہونی چاہئیں تھیں اور اب حالات کو معمول پر لانے کے لیے کیے گئے اقدامات واپس ہونے چاہئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.