انگلینڈ کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا۔ سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کےپی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سہ ملکی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔
ون ڈے سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے سری لنکا کی ون ڈے ٹیم بھی دو روز قبل اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی، ہیری بروک اور کوسل مینڈس 17 اکتوبر کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔ ٹرافی کی رونمائی کے بعد تینوں ٹیموں کے کپتان سیریز سے قبل پریس کانفرنسز بھی کریں گے۔



