Gas Leakage Web ad 1

دہشتگردی کی ہمیشہ مذمت کی، اس جنگ میں فوج کیساتھ ہیں: شوکت یوسفزئی

0

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حکومت دہشت گردی ختم کرنے کے نام پر آئی تھی، لیکن اس نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت پی ٹی آئی کو ختم کرنے آئی ہے یا دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔
آج پنجاب اے آئی دور میں داخل ہو رہا ہے اور پختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز
انہوں نے کہا کہ مذاکرات تو پہلے بھی ہوچکے ہیں اور ان کی جماعت نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگایا جاتا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کو فنڈز فراہم نہیں کیے جاتے، تاہم صوبائی حکومت نے اپنے بجٹ کا 2 فیصد پولیس پر خرچ کیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مطالبہ ان کی جماعت کی جانب سے کیا گیا تھا اور وہ پُرامن احتجاج کررہے تھے، لیکن ان کے مطالبات اپنی جگہ رہ گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی صورت دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی نافذ کرکے پوری جماعت پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرنا انتہائی غلط ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.