Gas Leakage Web ad 1

بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری

0

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 73ویں یومِ پیدائش کے موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی سیاسی بصیرت اور جرات کے ذریعے نئی راہیں متعین کیں اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کے ناطے خواتین کی قیادت کے دروازے کھولے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم نےکمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئےکمیٹی قائم کر دی

صدر مملکت نے کہا کہ بے نظیر بھٹو جمہوری استحکام اور آئینی بالادستی کی مضبوط حامی رہیں اور انہوں نے ہر مشکل میں جمہوری اصولوں پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے مطابق بے نظیر بھٹو نے عوامی خدمت کو سیاست کا مرکزی مقصد بنایا اور ان کی جدوجہد محروم طبقات کی ترقی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے تشدد کی سیاست کو رد کرتے ہوئے مکالمے کو فروغ دیا اور وہ قید و جلاوطنی کے باوجود اپنے مؤقف پر ڈٹی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا وژن آج بھی پاکستان کے مستقبل کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی ایک مثال ہے اور قوم انہیں جمہوریت، خدمت اور امید کی علامت کے طور پر یاد رکھتی ہے۔ ان کے مطابق بے نظیر بھٹو نے خواتین کی سیاسی شمولیت کو نئی جہت دی اور ان کی یاد پاکستان کی اجتماعی قومی یادداشت کا حصہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.