Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ: ذرائع

0

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا مجوزہ دورۂ سوئٹزرلینڈ منسوخ کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا، جہاں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے تحت ابتدائی مذاکرات کل برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہونا تھے۔

صوبوں کے مالی حقوق میں کوئی کمی نہیں، تمام فیصلے آئین کے مطابق ہوں گے: مراد علی شاہ

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کے دورے کی ضرورت باقی نہیں رہی، جس کے باعث یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مرحلے میں تکنیکی مذاکرات علیحدہ طور پر ہوں گے، جن میں مختلف امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ یہ تمام معاملات مفاہمتی یادداشت کا حصہ ہیں اور حتمی معاہدے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کیے تھے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی اس معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔ وزیراعظم کو آج ایک وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا، تاہم بعد ازاں ان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.