ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ممکنہ طور پر حکومت کا حصہ بننے کی صورت میں بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی کابینہ میں اہم وزارت ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل متوقع ہے، جس کے دوران کئی نئے چہرے کابینہ کا حصہ بنائے جا سکتے ہیں۔
تین سگی بہنوں نے ورلڈ ایتھلیٹکس لیول ون کوچنگ کورس مکمل کر لیا
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے تمام وفاقی وزراء سے کارکردگی رپورٹس طلب کر لی ہیں، جن کی بنیاد پر آئندہ دنوں میں مختلف وزارتوں کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ان تبدیلیوں میں تجارت، توانائی، ہاؤسنگ، مواصلات، خزانہ اور خارجہ امور سمیت اہم وزارتیں شامل ہو سکتی ہیں۔
ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ وزیراعظم کے کئی معاون خصوصی بھی ممکنہ تبدیلیوں کی زد میں آ سکتے ہیں، اور کابینہ میں وسیع ردوبدل کا عمل بجٹ کے فوراً بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔