Gas Leakage Web ad 1

آزاد کشمیر انتخابات کا نیا انتخابی شیڈول جاری،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون مقرر

0

آزاد کشمیر انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون مقرر، پولنگ 27 جولائی کو ہوگی

Gas Leakage Web ad 2

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 جون کو صبح 8 بجے سے شروع ہوگی جبکہ درست امیدواروں کی فہرست بھی اسی روز جاری کی جائے گی۔

مہاجرین کی نشستیں بندوق کے زور پر ختم نہیں ہو سکتیں، بلاول بھٹوکا ایکشن کمیٹی سے معاملہ سیاسی انداز میں حل کرنے پر زور

نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 25 سے 28 جون تک دائر کی جا سکیں گی۔ الیکشن کمیشن ان اپیلوں کی سماعت 29 اور 30 جون کو کرے گا جبکہ فیصلے یکم اور 2 جولائی کو سنائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3 جولائی دوپہر 2 بجے مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کی فہرست 4 جولائی کو شائع کی جائے گی جبکہ انتخابی نشانات 5 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے۔ حتمی امیدواروں کی فہرست انتخابی نشانات کے ساتھ 5 جولائی کو جاری کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ ضلع پونچھ (راولاکوٹ) کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرائیں گے جبکہ جانچ پڑتال کا عمل بھی ضلع پونچھ (راولاکوٹ) میں ہی انجام دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی درخواست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ عوامی سہولت اور امیدواروں کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے انتخابی شیڈول میں ترمیم کی گئی، جبکہ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت کے اندر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانا یقینی بنائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.