Gas Leakage Web ad 1

راولپنڈی ٹائیگرز کے لیے 10 ہزار سے زائد نوجوانوں کی رجسٹریشن، ٹرائلز آج سے شروع ہوں گے: حنیف عباسی

0

حنیف عباسی: راولپنڈی ٹائیگرز کے لیے 10 ہزار سے زائد نوجوانوں کی رجسٹریشن، ٹرائلز آج سے شروع ہوں گے

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا اور سابق قومی کرکٹر یونس خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم کے لیے خوشی کا دن ہے اور پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی قیادت کو سراہ رہی ہے اور ملک نے خطے میں امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
امریکا سے جنگ بندی کے بعد ایران کا پاکستان سے بڑی تجارت شروع کرنےکا فیصلہ
حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی ٹائیگرز کے قیام کا خواب حقیقت کے قریب پہنچ چکا ہے اور اس منصوبے کے لیے 10 ہزار سے زائد نوجوان کھلاڑی رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علی خاندان کی شہادت کے باعث ٹرائلز مؤخر کیے گئے تھے، تاہم اب راولپنڈی میں ٹرائلز کل صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز اور راولپنڈی ٹائیگرز کے اشتراک سے نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے اور نوجوانوں کو موبائل فون اور گھروں سے نکال کر کھیلوں کے میدانوں تک لانا ان کی ترجیح ہے۔ ان کے مطابق ماضی میں یونین کونسل کی سطح پر میرٹ کی بنیاد پر کرکٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جبکہ اسکولوں اور کالجوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی عملی اقدامات کیے گئے تھے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ نے پاکستان کو بے شمار عالمی معیار کے کھلاڑی دیے، جبکہ لاہور قلندرز نے بھی ملک بھر سے نوجوان ٹیلنٹ تلاش کرکے انہیں آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرائلز کے بعد 20 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں باقاعدہ تربیت، کوچنگ اور پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں جیت اور ہار دونوں زندگی کا حصہ ہیں، اصل کامیابی مستقل مزاجی میں ہوتی ہے۔

حنیف عباسی نے یونس خان کو پاکستان کرکٹ کا عظیم کھلاڑی اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عاطف رانا نے بھی نوجوان کرکٹرز کو قومی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جون کے بعد پاکستان ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے عوام کو بڑا سرپرائز دیا جائے گا۔ ان کے مطابق راولپنڈی ٹائیگرز نوجوان کرکٹرز کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا، میرٹ کو فروغ دے گا اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور ٹیلنٹ ہنٹنگ کے لیے مزید بڑے منصوبے بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.