Gas Leakage Web ad 1

نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت

0

نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر امن، انسانی وقار اور سماجی ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اور اس رجحان کے خلاف اجتماعی ذمہ داری کے تحت مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ اسلام رحمت، رواداری، عدل، اعتدال اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے، جبکہ ڈیجیٹل دور میں اظہارِ رائے کے ساتھ ذمہ داری بھی لازم ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلنے والا نفرت انگیز مواد معاشرے میں تقسیم، بداعتمادی اور تشدد کو فروغ دیتا ہے۔

محسن نقوی کا جلوسوں، مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک متنوع معاشرہ ہے جہاں مختلف مذاہب، مسالک اور ثقافتیں موجود ہیں، اس لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور بین المسالک افہام و تفہیم کو مزید فروغ دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور انسانی وقار کی ضمانت دیتا ہے، جبکہ قومی اتحاد، باہمی احترام اور رواداری ہی ملک کی اصل طاقت ہیں۔

آصف علی زرداری نے علمائے کرام، اساتذہ، میڈیا، سول سوسائٹی اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نفرت انگیز بیانیوں کے خاتمے میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل صرف قانون نہیں بلکہ تعلیم اور اخلاقی تربیت بھی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اختلافات کو نفرت کے بجائے مکالمے اور باہمی فہم کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام، اتحاد اور خوشحالی عطا فرمائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.