ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کے عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس حوالے سے سامنے آنے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ اسحاق ڈار نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدہ رابطوں کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کے حالیہ دورۂ پاکستان پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔