بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں کارروائیاں کیں۔
کراچی: نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ کی چوری کی واردات، آپریشن منیجر ملوث نکلا
ذرائع نے بتایا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 15 خوارج کو ہلاک کرکے سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں، بلوچستان سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔