Gas Leakage Web ad 1

سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری

0

اعلامیے کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

Gas Leakage Web ad 2

گریڈ 1 سے 6 تک کے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے، جبکہ گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی سے جواب طلب

اعلامیے کے مطابق گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے، گریڈ 17 کا 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے، گریڈ 18 کا 18 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار روپے اور گریڈ 19 کا 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 20 کے افسران کا الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے جبکہ گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہوں گے، جبکہ اضافی مالی بوجھ مالی سال 2026-27 کے منظور شدہ بجٹ سے پورا کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.