Gas Leakage Web ad 1

امریکا اور ایران میں کیا معاہدہ طے پایا؟ اہم تفصیلات منظرِعام پر

0

خبر ایجنسی رائٹڑز کے مطابق امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی تفصیل منظرعام پر آگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

مسودے میں ایٹمی پروگرام، آبنائے ہرمز کھولنا اور تیل پر پابندیوں میں چھوٹ شامل ہے جس پر فریقین کی رضامندی سے ان معاملات پر حتمی بات ہو گی۔

طےشدہ مسودے کے تحت ایران آبنائےہرمز کھول دے گا جب کہ امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرے گا، امریکا مخصوص وقت تک ایرانی تیل پر سے پابندیاں ہٹائےگا۔ایران کے منجمد 25ارب ڈالر کے اثاثے بحال کرنے پر امریکا رضامند ہو گیا ہے تاہم ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرے گا اور یورینیم افزودگی روک دے گا۔

ایران اپنے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ناقابل استعمال بنائےگا اور افزودہ یورینیم سے متعلق طریقے پر اگلے مرحلے میں بات ہو گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.