Gas Leakage Web ad 1

سلمان خان کی معروف ہدایت کار کے ساتھ ہاتھا پائی ، وجہ کیا بنی؟

0

سلمان خان اور معروف ہدایت کار سبھاش گھئی کے درمیان ایک پارٹی کے دوران تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کی وجہ اب سامنے آگئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سبھاش گھئی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ واقعے کے وقت سلمان خان نے شراب پی رکھی تھی۔ پارٹی کے دوران سلمان نے مبینہ طور پر نامناسب بات کہی، جس پر سبھاش گھئی نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا۔ بات بڑھنے پر سلمان خان نے ان کی ہدایت کاری اور فلم سے متعلق بعض فیصلوں کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔

ہدایت کار کے مطابق انہوں نے سلمان خان کو واضح کیا کہ فلم کے حوالے سے فیصلے کرنا بطور ڈائریکٹر ان کی ذمہ داری ہے، جس کے بعد دونوں کے درمیان بحث شدت اختیار کرگئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

سبھاش گھئی نے بتایا کہ سلمان خان کے بھائی نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ سلمان کو اپنی فلم میں کاسٹ کریں۔ انہوں نے اس تجویز پر آمادگی ظاہر کی اور بعد ازاں فلم ’یوراج‘ کی کہانی تیار کی، تاہم فلم کی تیاری شروع ہونے سے قبل ہی دونوں کے درمیان یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

واقعے کے بعد سلمان خان کے والد اور معروف اسکرین رائٹر سلیم خان نے معاملے میں مداخلت کی۔ سبھاش گھئی کے مطابق سلیم خان نے اپنے بیٹے کو ڈانٹا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ فلمساز سے معافی مانگیں۔

اگلی صبح سلیم خان نے سبھاش گھئی کو فون کرکے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہوں نے سلمان کو اس معاملے پر سختی سے سمجھایا ہے۔ بعد ازاں سلمان خان خود سبھاش گھئی کے گھر گئے اور ان سے معذرت کی۔

سبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کو معاف کردیا اور وقت کے ساتھ دونوں کے تعلقات معمول پر آگئے۔ بعد میں دونوں کی ملاقاتیں بھی ہوتی رہیں اور اسی واقعے کے باوجود انہوں نے فلم ’یوراج‘ میں ساتھ کام کیا۔

سلمان خان، انیل کپور اور کترینہ کیف جیسے معروف اداکاروں کی موجودگی کے باوجود ’یوراج‘ نومبر 2008 میں ریلیز کے بعد باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.