امریکا: شوہر نے شادی کی سالگرہ پر بڑا انعام جیت لیا
امریکا میں ایک شخص نے اپنی شادی کی سالگرہ کے دن لاٹری کا ٹکٹ خرید کر ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم جیت لی، جس سے اس کا خاص دن مزید یادگار بن گیا۔

گرینائٹ وِل سے تعلق رکھنے والے شخص نے بتایا کہ اس نے 7 جولائی کو اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر گرینائٹ وِل کے پائلٹ ٹریول سینٹر سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔
قرعہ اندازی کے بعد جب اس نے ٹکٹ چیک کیا تو اسے اپنی جیت پر یقین نہیں آیا اور وہ بار بار ٹکٹ دیکھتا رہا تاکہ یقین کر سکے کہ واقعی اس نے ایک لاکھ ڈالر جیت لیے ہیں۔
بعد ازاں اس نے اپنی اہلیہ کو بتایا کہ اس کے پاس ان کے لیے سالگرہ کا ایک خاص تحفہ ہے۔
میاں بیوی کے مطابق یہ اچانک ملنے والی خوش قسمتی ان کی شادی کی سالگرہ کو زندگی کے یادگار ترین دنوں میں شامل کر گئی۔



