آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ انجام دے دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح II میزائل جدید ترین ایوی اونکس اور جدید نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے، جبکہ اس تجربے کا مقصد مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق اور بہتر درستی کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
18 مئی تک ممبرفنانس تعینات نہ کیا تو وزیراعظم کو خود عدالت میں وضاحت دینا ہوگی، جسٹس محسن اختر کیانی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک اداروں سے وابستہ سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا۔ فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر پاکستان، وزیر اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیاب تجربے میں شامل تمام افراد کی تکنیکی مہارت، محنت اور عزم کی تعریف کی۔