Gas Leakage Web ad 1

18 مئی تک ممبرفنانس تعینات نہ کیا تو وزیراعظم کو خود عدالت میں وضاحت دینا ہوگی، جسٹس محسن اختر کیانی

0

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی اے ٹربیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر 18 مئی تک ممبر فنانس تعینات نہ کیا گیا تو وزیراعظم پاکستان کو خود عدالت میں پیش ہونا ہوگا اور اس حوالے سے وضاحت دینا ہوگی کہ تعیناتی کیوں نہیں کی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر زرداری کا شاؤشان میں ماؤ زے تُنگ کے مجسمے پر گلدستہ رکھ کر خراجِ عقیدت

عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ سیکریٹری اور سیکریٹری کابینہ بھی پیش ہوں۔

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایک ریٹائرڈ جج کو ٹربیونل کا ممبر تعینات کیا گیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججز نے زیادہ بیڑا غرق کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ججز کو ٹربیونلز میں جانے کا زیادہ شوق ہوتا ہے، کبھی کسی کو این آر سی میں لگا دیا جاتا ہے اور کبھی کسی اور ٹربیونل میں، جس سے نظام متاثر ہوتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.