ذرائع کے مطابق چشمہ بیراج پر پانی کی آمد بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 200 کیوسک ہوگئی، جبکہ بیراج سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 60 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ بیراج پر پانی کی سطح 647 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
پراسکیوٹر جنرل پنجاب کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد شروع
دوسری جانب جناح بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 2 لاکھ 99 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
جناح بیراج سے پانی کا اخراج بڑھ کر 2 لاکھ 95 ہزار کیوسک ہوگیا ہے، جس کے باعث دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔