Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دیں تو سول سرونٹس ماننے کے پابند نہیں، سپریم کورٹ

وزیراعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دیں تو سول سرونٹس ماننے کے پابند نہیں، سپریم کورٹ

0

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دیں تو سول سرونٹس انہیں ماننے کے پابند نہیں ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سپریم کورٹ میں او جی ڈیل سی ایل میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اور عدالت نے سابق وزیر کی نظرثانی درخواست پر وکلاء کو تیاری کرنے کی ہدایت دی۔

این سی سی آئی اے کو پراسیکوٹرز کی تعداد بڑھانا ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت نے کہا کہ تقرری کے لیے اشتہار دیا جاتا ہے، وزیر یا بادشاہ نہیں کہ بس آرڈر جاری کر دیں۔ اس موقع پر نیب کے وکیل نے کہا کہ وزیر کے پرنسپل اسٹاف آفیسر نے لکھا کہ نوکریوں کے لیے پارلیمنٹ کا دباؤ ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہر سرکاری ادارے میں گنجائش سے زیادہ بھرتیاں ہیں اور وزیر اعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دیں تو سول سرونٹس انہیں ماننے کے پابند نہیں ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی آئی اے کا بین الاقوامی ائیر لائنز کے ساتھ موازنہ کرنے کی بات کی، جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ پی آئی اے میں زیادہ بھرتیوں کی وجہ سے نجکاری کرنا پڑی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ جس وقت بھرتیاں کی گئیں، اس وقت احتساب کمیشن کا قانون موجود نہیں تھا، متعلقہ وفاقی وزیر سزا تو بھگت چکے ہیں، اور سزا کا ایک داغ تو ہے، کیا یہ کافی نہیں کہ وزیر نے سزا پوری کر لی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.