ملک میں ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح 10.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں مہنگائی میں 1.27 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد مہنگائی کی شرح 10.3 فیصد ہوگئی۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،7 خوارج ہلاک
رپورٹ کے مطابق پیاز 29.17 فیصد، گندم 3.86 فیصد، بیسن 2.74 فیصد، بجلی 15.28 فیصد، فیول 10.76 فیصد، ایل پی جی 5.37 فیصد اور ادویات 0.98 فیصد مہنگی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ٹماٹر 24.67 فیصد، مرغی 8.14 فیصد، انڈے 5.92 فیصد، سبزیاں 1.49 فیصد، چینی 0.88 فیصد، پھل 0.32 فیصد اور کتب 0.60 فیصد سستی ہوئی ہیں۔



