Gas Leakage Web ad 1

مدینہ منورہ میں حوثیوں کا پاورڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر ڈرون حملہ شدید اشتعال انگیزی ہے،پاکستان

0

مدینہ منورہ میں طیبہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملے کی پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دفتر خارجہ نے مدینہ منورہ میں بجلی کی تنصیب پر حوثی ملیشیا کے حملے کو قابل مذمت اور شدید اشتعال انگیزی قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق مسجد نبوی کو بجلی فراہم کرنے والے پاور اسٹیشن پر حملہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے رنج کا باعث ہے۔
آئی ایم ایف کا حکومت سے فیول ریلیف اسکیم جاری نہ رکھنے کا مطالبہ
بیان میں کہا گیا ہے کہ حرمین شریفین کے تقدس اور زائرین کے تحفظ کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے، جبکہ علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے غیر ذمہ دارانہ اقدامات فوری طور پر بند کیے جائیں۔

پاکستان نے برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ مکمل اور غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان نے حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی شہریوں و زائرین کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ حوثیوں کی جانب سے مدینہ منورہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ اسٹیشن پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا، یہی گرڈ اسٹیشن مسجد نبوی کو بجلی فراہم کرتا ہے۔

اتحادی افواج کے مطابق طیبہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں ایک ٹرانسفارمر بند ہوگیا، تاہم بجلی کے مجموعی نظام پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.