Gas Leakage Web ad 1

راولاکوٹ میں سی ایم ایچ کا محاصرہ ختم، امن و امان بحال، شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

0

راولاکوٹ میں سات جون کی شام پیش آنے والے پرتشدد واقعات کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سی ایم ایچ راولاکوٹ کا محاصرہ ختم کرا دیا اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بحال کر دی۔ سرکاری بیان کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ مسلح عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی، مختلف مقامات پر آگ لگائی اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، جبکہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے کے باعث ہسپتال کی طبی خدمات بھی متاثر ہوئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

حکام کے مطابق سات اور آٹھ جون کی درمیانی شب ایک محدود اور ہدفی آپریشن کے ذریعے ہسپتال کو کلیئر کروا لیا گیا، جس دوران شہریوں، مریضوں اور طبی عملے کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی تمام طبی خدمات معمول کے مطابق بحال ہو چکی ہیں جبکہ بیشتر شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں اور بازاروں میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چھ جون سے اب تک پرتشدد واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ شہداء کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

حکام نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور امن خراب کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ افواہوں اور غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر اعتماد کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.