Gas Leakage Web ad 1

آبنائے ہرمز پر قبضے کیلئے امریکا کا نیا عالمی اتحاد بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا

0

آبنائے ہرمز میں جہازرانی کی بحالی کے لیے امریکا نے ایک نئے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اس اتحاد کا مقصد خطے میں تجارتی جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجوزہ اتحاد کو ’میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ‘ (ایم ایف سی) کا نام دیا گیا ہے۔

اس منصوبے کا ذکر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مختلف امریکی سفارت خانوں کو بھیجے گئے ایک سرکاری مراسلے میں بھی کیا گیا ہے، جس میں سفارتکاروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ دیگر ممالک کو اس اتحاد میں شامل ہونے پر آمادہ کریں۔

ذرائع کے مطابق امریکا کی قیادت میں قائم ہونے والا یہ اتحاد معلومات کے تبادلے، سفارتی ہم آہنگی اور پابندیوں کے مؤثر نفاذ پر کام کرے گا، جبکہ اس کے ذریعے خطے میں بحری سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور جہازرانی کو درپیش خطرات کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ اتحاد امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے باہمی تعاون سے چلایا جائے گا، جہاں محکمہ خارجہ سفارتی رابطوں کا مرکز ہوگا جبکہ سینٹکام کمرشل شپنگ کے لیے ریئل ٹائم بحری معلومات فراہم کرے گا اور اتحادی افواج کے درمیان معلومات کے تبادلے کو مربوط بنائے گا۔

ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق یہ منصوبہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس موجود مختلف سفارتی اور پالیسی آپشنز میں سے ایک ہے، جس کے ذریعے امریکا خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.