Gas Leakage Web ad 1

مزدوروں کی عظمت کو سلام ،انکی محنت ہی معیشت کو مضبوط بناتی ہے: مریم نواز

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے دنیا بھر کے محنت کشوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، اور خصوصاً خاندان کا معاشی سہارا بننے والی محنت کش خواتین کی جدوجہد کو سراہا۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے محنت کشوں کے لیے مناسب اجرت، محفوظ کام کے ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

ٹم پین نے پی ایس ایل 11 کا تجربہ خوشگوار قرار دے دیا

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت مزدوروں کا معیارِ زندگی بہتر بنانے اور ان کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے، اور محنت کش اللہ کے دوست ہیں، اسی لیے حکومت ان کے احترام اور فلاح کو اپنی ترجیح سمجھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت 14 لاکھ سے زائد محنت کشوں اور ورکرز کے لیے راشن کارڈ کے ذریعے 3 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کر رہی ہے، جبکہ سوشل سیکیورٹی اسپتالوں اور ڈسپنسریز میں لاکھوں مزدوروں کو روزانہ مفت علاج کی سہولت بھی دی جا رہی ہے، اس کے علاوہ محنت کشوں کو فلیٹس فراہم کر کے انہیں گھر کا مالک بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 750 فلیٹس پہلے ہی مزدوروں کو دیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 1872 فلیٹس فراہم کیے جائیں گے، قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 700 ورکرز کے لیے بیچلر ہاسٹل بھی دیا جا رہا ہے، اور محنت کشوں کے لیے مریم نواز ویجیلنس سنٹر اور ٹیلی کلینکس بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سوشل سیکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال میں آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ مینجمنٹ سنٹر جلد شروع کیا جائے گا، جبکہ محنت کشوں کے لیے میرج گرانٹ 4 سے 6 لاکھ روپے اور ڈیتھ گرانٹ 8 سے 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں پہلی مرتبہ محنت کشوں کے لیے گوشہ مزدور قائم کیا گیا ہے جہاں مزدور کھلے آسمان تلے روزگار کی تلاش کے دوران آرام کر سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.