Gas Leakage Web ad 1

ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن

0

انٹرنیشنل ملٹری ڈرون مقابلے میں میزبان ملک ترکیہ نے پہلی، پاکستان نے دوسری جبکہ اٹلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، فرانس چوتھے نمبر پر رہا۔

Gas Leakage Web ad 2

مقابلے کے دوران شریک پائلٹس کی مہارت، رفتار اور رکاوٹوں پر مشتمل ٹریک پر ڈرون اڑانے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔ عالمی سطح پر منعقد ہونے والے اس مقابلے میں پاکستانی ملٹری ڈرون ٹیم نے اپنی مہارت، درستگی اور مسابقتی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان
مقابلے میں پاکستان کی کامیابی کو افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی مجموعی کارکردگی اور کیپٹن طلحہ کی انفرادی کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.