Gas Leakage Web ad 1

انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے

0

شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والی سبل سہیل نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز حاصل کرلیے اور جامعہ سمیت پاکستان کا نام روشن کیا۔
اداکارہ ایمن سلیم نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی
سبل سہیل کی اس شاندار کامیابی پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یونیورسٹی کے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن نے بھی طالبہ کی بہترین کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

Gas Leakage Web ad 2

سبل سہیل کی یہ کامیابی نہ صرف لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک اعزاز قرار دی جارہی ہے۔ ان کی کامیابی نوجوان طالبات کے لیے کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کے حوالے سے ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.