Gas Leakage Web ad 1

کیا حکومت لانگ مارچ کی کال واپس لینے کیلیے PTI کو قائل کر رہی ہے؟ حکومتی شخصیت نے اہم بات بتا دی

0

وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے لانگ مارچ کے معاملے پر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری رہنے کا اشارہ دے دیا ہے، اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں انہوں نے کہا کہ حکومت آخری وقت تک مذاکرات کی کوشش کرتی ہے، محسن نقوی وزیر داخلہ ہیں اور معاملات داخلی امور سے متعلق ہیں، پی ٹی آئی کے جائز مطالبات پر مذاکرات جاری ہیں اور محسن نقوی اس سلسلے میں بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، جائز مطالبات حکومت کو ماننے چاہئیں کیونکہ بطور سیاسی جماعت یہ ہماری ذمہ داری ہے، اگر جائز مطالبات مارچ سے پہلے مانے جا سکتے ہیں تو پی ٹی آئی کو کال واپس لے لینی چاہیے ورنہ معیشت کو نقصان ہوگا، معلومات ہیں کہ پی ٹی آئی بھی سیف ایگزٹ چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میڈیا کے سامنے کچھ اور پس پردہ کچھ اور مطالبات رکھتی ہے، عمران خان کی صحت سے متعلق جائز مطالبات مانے جا سکتے ہیں، اگر بانی کی صحت کو مسئلہ ہے تو ڈاکٹرز کا بورڈ بنایا جا سکتا ہے اور پمز میں مسئلہ ہے تو کسی اور اچھے سرکاری اسپتال میں علاج کرایا جا سکتا ہے، کے پی میں گورننس اور بجٹ سے متعلق جائز مطالبات سامنے آئے تو وہ بھی مانے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.