Gas Leakage Web ad 1

ایران سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے: ایرانی سیکیورٹی چیف

0

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان تنازع کا خاتمہ چاہتا ہے اور تہران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے اپنی شرائط قطری اور پاکستانی ثالثوں تک پہنچا دی ہیں، الجزیرہ کو دیے گئے تفصیلی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا کے مفاد میں ہے کہ وہ جنگ سے نکلنے کے لیے ایران کی شرائط تسلیم کرے ورنہ ایران فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار ہے اور امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس وقت قطری اور پاکستانی ثالثوں سے مشاورت جاری ہے اور تہران نے اپنا مؤقف ان کے سامنے رکھ دیا ہے، جنگ کے خاتمے کے لیے تین شرائط دہراتے ہوئے کہا کہ ایران تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی رہائی اور بحری ناکہ بندی کا خاتمہ چاہتا ہے اور ان شرائط سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ان کے مطابق یہ شرائط قطر کے ذریعے امریکا تک پہنچا دی گئی ہیں اور تہران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب کا منتظر ہے، سعودی عرب اور حوثیوں کے تنازع پر کہا کہ ایران اس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اور حوثی بھی سعودی عرب سے معاہدے کے خواہاں ہیں، ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل میں کہا کہ ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور امریکا کی جانب سے اسلام آباد میمورنڈم کی خلاف ورزی کے بعد ایران نے واشنگٹن کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے ایران سے متعلق اندازے غلط ثابت ہوئے اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کی آگ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھڑکائی ہے، عسکری تیاریوں پر دعویٰ کیا کہ ایران امریکی فوج کی کمزوریوں سے واقف ہے اور کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے، حال ہی میں ایک امریکی طیارہ بردار جہاز کے قریب اینٹی شپ میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے اور خبردار کیا کہ حملے کی صورت میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور مفادات کو بھرپور طاقت سے نشانہ بنایا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.