Gas Leakage Web ad 1

حوثیوں کےحملے، پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے: ترک وزیر خارجہ

0

ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں کے حملوں کے باعث سعودی عرب کی کچھ عسکری ضروریات ہو سکتی ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ مکہ معاہدے کے تحت ان ضروریات کا جائزہ لیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کی جانب سے حملے ہو رہے ہیں اور جنگ ختم کرنے کیلئے تمام فریقین تک تجاویز پہنچا دی گئی ہیں۔

حقان فیدان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو امریکا ایران جنگ کا حصہ بنانا ناقابل قبول ہے، مشرق وسطیٰ کا بحران اب معاشی طور پر ناقابل برداشت ہو چکا ہے، ہم نے یوکرین اور روس کو بھی بحیرہ اسود میں لڑائی ختم کرنے کی پیشکش بھیجی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.