Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کا یوم آزادی کے موقع پر افسران کی بگھی پر سواری کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر پربرہم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر افسران کی بگھی پر سواری کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سرکاری ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو وزیراعظم کی ناراضی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، جبکہ دونوں افسران کو جوائنٹ سیکرٹری ڈسپلن کی جانب سے تحریری طور پر بھی آگاہ کیا گیا۔
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شام میں اسرائیلی حملوں کی مذمت
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد 14 اگست کو منعقدہ تقریب میں بگھی پر سوار ہوکر پہنچے تھے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی جانب سے جاری خط میں وزیراعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کی ذاتی نمود و نمائش عوامی خدمت کے اصولوں کے منافی ہے۔

خط میں وزیراعظم کی جانب سے سول سرونٹس کو ایسے طرز عمل سے گریز کرنے اور سرکاری ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے سادگی برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.