ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر خاتون کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں ملوث دو مبینہ شوٹرز کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے بعد کیس میں گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق شوٹرز کی گرفتاری کے بعد مقدمے میں گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ نامزد ملزمان کاشی، کوثر اور جاوید سمیت 4 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔ شوٹرز کی گرفتاری کے بعد کیس کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ ماہ دورہ امریکا کی تیاریاں شروع
پولیس کی جانب سے خاتون ٹک ٹاکر کے قتل میں غیرت کے عنصر کے شامل ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ قتل میں خاتون کے قریبی عزیز بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔ پولیس نے غیرت کے نام پر قتل سمیت تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔
خاتون ٹک ٹاکر کو گزشتہ ہفتے ٹیکسلا میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔