Gas Leakage Web ad 1

حکومت کا درآمد شدہ چینی کو ہی برآمد کرنے کا فیصلہ

0

حکومت نے درآمد کی گئی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے سے مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
ورزش کو معمول بنانا ڈپریشن اور انزائٹی جیسے امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بہتر ہونے کے باعث حکومت اس ذخیرے کو برآمد کرنا چاہتی ہے تاکہ اسے بہتر نرخ پر فروخت کیا جاسکے۔

دوسری جانب عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے حکومت کی شوگر پالیسی پر سخت تنقید کی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پہلے چینی برآمد کرکے مصنوعی قلت پیدا کی گئی، اس کے بعد ضرورت سے زیادہ چینی درآمد کرلی گئی اور اب اسی درآمد شدہ چینی کو دوبارہ برآمد کیا جارہا ہے، جس کا تمام نقصان پاکستان کے عام شہریوں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.