Gas Leakage Web ad 1

پاکستان سمیت 12 ممالک کی شام میں اسرائیلی حملوں کی مذمت

0

پاکستان سمیت 12 ممالک نے شام میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں شام کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان سمیت 12 ممالک نے شام کے ابو الظہور فوجی ائیر بیس پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ان حملوں کو شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی وحدت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ورزش کو معمول بنانا ڈپریشن اور انزائٹی جیسے امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان، ترکیہ، الجزائر، انڈونیشیا، اردن، لبنان، ملائیشیا، موریطانیہ، فلسطین، قطر، سعودی عرب اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شام کی سرزمین اور انفرااسٹرکچر کو مسلسل نشانہ بنائے جانے سے ملک میں سکیورٹی کی بحالی، قومی اداروں کی تعمیر نو اور طویل تنازع کے انسانی اثرات سے نمٹنے کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.