اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پوری کرنے کے لیے اربوں ڈالر کی بے ضابطگیاں دور کرتے ہوئے درآمدی ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کردیا گیا۔
آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے اربوں ڈالر کی بے ضابطگیوں کو ختم کرکے درآمدی اعداد و شمار میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر نظرثانی اور انہیں اپ ڈیٹ کردیا ہے۔
مارک زکربرگ نے اپنے لیے ایک محل خرید لیا، اس کی قیمت دنگ کر دے گی
آمدنی اور تجارت کے اعداد و شمار میں کی جانے والی اس تبدیلی، جو ایک مخصوص مدت کے دوران 30 ارب ڈالر تک بنتی ہے، کے نتیجے میں اس عرصے کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار پر بھی نمایاں اثر پڑا ہے۔
اسی وجہ سے پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے درآمدی ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرکے معیشت کے مختلف اہم شعبوں کے اعداد و شمار میں شامل کرلیا ہے۔