اسلام آباد: شماریاتی تضاد 853 ارب روپے تک پہنچنے کے باوجود بجٹ خسارہ 3.13 کھرب روپے تک محدود رہا۔
آئی ایم ایف کی سخت نگرانی میں پاکستان نے 3.63 کھرب روپے کا ریکارڈ پرائمری سرپلس حاصل کرلیا۔
پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
اعداد و شمار میں تضاد بڑھ کر 853 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جو وفاق اور صوبوں، بالخصوص پنجاب کی جانب سے آمدن اور اخراجات میں مطابقت پیدا کرنے میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کے باوجود مالی سال 2025-26 میں پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ 3.13 کھرب روپے تک محدود رہا، جو مجموعی ملکی پیداوار کا 2.6 فیصد بنتا ہے۔ گزشتہ مالی سال 2024-25 میں اعداد و شمار کا تضاد 328.8 ارب روپے رہا تھا۔