مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی نے ہر فرد کی زندگی مشکل بنا دی ہے، مہنگائی کی بنیادی وجہ پیٹرول کی قیمت ہے، مگر یہ بات بالکل غلط ہے کہ پیٹرول کی قیمت حکومت بڑھاتی ہے۔
فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہورہی ہے اور پیٹرول کی قیمت بھی بڑھ رہی ہے۔ امریکا، ایران جنگ ہی مہنگائی کی وجہ ہے، کیا دنیا میں کہیں مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ ہورہے ہیں؟
لسانی نہیں بلکہ آبادی کے لحاظ سے نئے انتظامی یونٹس بنائے جائیں،خالدمقبول
لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے اندر کچھ عناصر موجود ہیں جو ایسے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ان لوگوں کو اچھے انداز میں سمجھانے کی کوشش کی ہے، جو نہیں سمجھے گا اسے سمجھا دیا جائے گا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ رکوانے کے لیے سب سے زیادہ کوشش کی ہے۔ اگر کوششیں کامیاب ہوگئیں تو ایران سے ہمیں آدھی قیمت پر پیٹرول اور گیس مل سکتی ہے۔ مہنگائی سے ہر کوئی پریشان ہے، حکومت کوشش کررہی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جائے۔