پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور روسی سفیر کی جانب سے پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گے: ترک وزارت دفاع
اپنے پیغام میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قیام کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا بھی شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 80 برسوں میں پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے، جبکہ پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
دوسری جانب روسی سفیر نے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ قومی دن پاکستانی عوام کی جرأت، غیر متزلزل عزم اور مضبوط قومی جذبے کا مظہر ہے، ہم مل کر باہمی افہام و تفہیم کو مزید مستحکم کریں گے اور دونوں ممالک کے مفاد میں اپنی شراکت داری کو وسعت دیتے رہیں گے۔