18 سال کی عمر میں دنیا کا سب سے کم عمر کالج پروفیسر بننے والا نوجوان
دنیا کے سب سے کم عمر کالج پروفیسر کا اعزاز حاصل کرنے والے ناتھن تھامس نے محض 18 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے ناتھن تھامس 18 سال 346 دن کی عمر میں کالج پروفیسر بنے، جس کے بعد وہ دنیا کے کم عمر ترین کالج پروفیسر قرار پائے۔
عبداللّٰہ شفیق 49 سال بعد ویسٹ انڈیز میں 150 رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر
اگست 2023 میں ناتھن تھامس نے فلوریڈا کے میامی ڈاڈی کالج میں تدریس کا آغاز کیا۔ وہ بچپن ہی سے غیر معمولی ذہانت کے حامل تھے اور صرف 10 سال کی عمر میں کالج کی تعلیم شروع کر دی تھی۔
اب ناتھن تھامس کی عمر 21 سال ہے۔ ان سے پہلے دنیا کے کم عمر ترین مرد پروفیسر کا ریکارڈ کولن میککلورین کے پاس تھا، جو 19 سال کی عمر میں پروفیسر بنے تھے اور یہ ریکارڈ 306 سال تک برقرار رہا۔
خواتین میں کم عمر ترین پروفیسر کا ریکارڈ 2008 میں عالیہ صبور نے قائم کیا تھا، جب ان کی عمر 18 سال 362 دن تھی، یعنی ناتھن تھامس سے 16 دن زیادہ۔
ناتھن تھامس نے 10 سال کی عمر میں میامی ڈاڈی کالج سے تعلیم کا آغاز کیا اور 14 سال کی عمر میں فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔
18 سال کی عمر میں انہوں نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹرز ڈگری مکمل کی۔
اس وقت وہ آن لائن کورسز پڑھاتے ہیں جبکہ یونیورسٹی آف میامی اسکول آف لا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے زیر تعلیم ہیں۔
ناتھن تھامس کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں انٹلیکچوئل پراپرٹی لا کے شعبے میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔