Gas Leakage Web ad 1

واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل

0

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اگست 2026 کو "ردالفتنہ-3” کے تحت جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور بھارتی حمایت یافتہ مبینہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 12 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق 5 اگست کو ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے چھ دہشت گردوں کی موجودگی کا سراغ لگایا اور کارروائی کرتے ہوئے تمام چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاکستانی کرکٹر حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپےکا جرمانہ عائد
بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 اگست کو ضلع مستونگ میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں مزید چھ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ "عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.