Gas Leakage Web ad 1

سندھ کابینہ کی مہران ہائی وے پر تجارتی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصولی کی منظوری، سالانہ 2 ارب سے زائد آمدن متوقع

0

کراچی میں سفر کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی ہے، سندھ کابینہ نے مہران ہائی وے پر بھاری تجارتی گاڑیوں کے لیے ٹول ٹیکس کی منظوری دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں 135 کلومیٹر طویل مہران ہائی وے پر صرف بھاری اور کمرشل گاڑیوں سے ٹول وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار
حکام کے مطابق مہران ہائی وے کو دو رویہ بنانے کا منصوبہ 41 ارب روپے کی لاگت سے جاری ہے، جبکہ نئے ٹول سسٹم کے ذریعے سالانہ تقریباً 2 ارب 14 کروڑ روپے آمدنی متوقع ہے۔ آپریشنل اخراجات نکالنے کے بعد حکومت کو ایک ارب 48 کروڑ روپے سالانہ خالص آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے۔

کابینہ نے مختلف اقسام کی گاڑیوں کے لیے الگ الگ ٹول ریٹس کی بھی منظوری دے دی ہے، جن کا اطلاق صرف بھاری تجارتی ٹریفک پر ہوگا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سندھ کی شاہراہوں کی مستقل دیکھ بھال اور بہتر انفراسٹرکچر کے لیے خود کفیل مالیاتی نظام قائم کرنا ہے۔

اجلاس میں ایک اور اہم فیصلہ بھی کیا گیا، جس کے تحت ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کا پرانا نام بحال کرتے ہوئے اسے دوبارہ "کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ” قرار دینے کی منظوری دے دی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.