اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر ایم ٹیگ یا کم بیلنس والی گاڑیوں سے 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصولی روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔
اضافی ٹول ٹیکس وصولی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، جس دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔
زیادہ آبادی والے شہروں میں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے، کراچی میں سکیورٹی بہتر کرنے کی ضرورت ہے: گورنر سندھ
جسٹس ارباب نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا انہیں جواب کی کاپی مل گئی ہے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ جی، ابھی فراہم کی گئی ہے لیکن جواب پڑھ نہیں سکا۔
وکیل این ایچ اے نے مؤقف اختیار کیا کہ اسی نوعیت کا ایک اور کیس بھی زیر سماعت ہے، دونوں مقدمات کو یکجا کردیا جائے۔ اس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ جی، وہ ہمارے علم میں ہے، یہ دونوں الگ الگ کیسز ہیں۔
عدالت نے این ایچ اے کو بغیر ایم ٹیگ یا کم بیلنس والی گاڑیوں سے 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصولی روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔