Gas Leakage Web ad 1

کیا آپ کو معلوم ہے کہ گاڑی کے ٹرن سگنل سے کلک کلک کی آواز کیوں آتی ہے؟

0

اگر آپ گاڑی چلا رہے ہوں اور اسے موڑتے وقت ٹرن سگنل آن کریں تو وہ مخصوص کلک کلک جیسی آوازیں نکالتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ آواز ایک مخصوص ردھم میں آتی ہے، جبکہ گاڑی کے ڈیش بورڈ پر ایک تیر بھی جلتا اور بجھتا رہتا ہے۔
پنجاب: بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، 5 اگست تک بارش کی پیشگوئی
اگرچہ ٹیکنالوجی میں کافی ترقی ہوچکی ہے، لیکن گاڑیوں کا یہ فیچر کئی برسوں سے تقریباً تبدیل نہیں ہوا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹرن سگنل میں یہ کلک کلک کی آواز کیوں پیدا ہوتی ہے؟

اس کے ساتھ یہ بھی جان لیں کہ اس حوالے سے ایک چیز ضرور تبدیل ہوئی ہے اور وہ اس آواز کا ذریعہ ہے۔

فلیشنگ ٹرن سگنل گاڑیوں میں 1930 کی دہائی کے آخر میں نظر آنا شروع ہوا تھا۔

روایتی طور پر یہ کلک کی آواز دراصل حرارت کے نتیجے میں پیدا ہوتی تھی۔

جب ڈرائیور ٹرن سگنل کے بلنکر کو سوئچ آن کرتا تھا تو بجلی کے ذریعے گاڑی کا ایک دو دھاتی اسپرنگ گرم ہوتا تھا اور اس وقت تک جھکتا رہتا تھا جب تک وہ ایک چھوٹی دھاتی پٹی کے رابطے میں نہ آجاتا۔

جب یہ دونوں آپس میں جڑتے تو ان کے درمیان سے کرنٹ گزرتا اور سگنل لائٹس کو بجلی فراہم ہوتی۔

دو دھاتی اسپرنگ تیزی سے ٹھنڈا ہوکر اپنی اصل حالت میں واپس آجاتا، جس سے لائٹ بند ہوجاتی، پھر یہی عمل دوبارہ شروع ہوتا اور لائٹ فلیش ہونے لگتی۔

اسپرنگ کے آگے پیچھے حرکت کرنے کے دوران ہی کلک کلک کی آواز پیدا ہوتی تھی۔

بعد میں اس نظام میں تبدیلی کی گئی اور حرارت سے متحرک ہونے والے اسپرنگ کا استعمال ختم کردیا گیا۔ اس کی جگہ ایک الیکٹرو میگنیٹ استعمال کیا جانے لگا، جو ایک چپ کے ذریعے برقی لہروں کو استعمال کرتا ہے۔

اس پورے عمل کے دوران تھرمل اسپرنگ کی حرکت کے باعث ہر بار کلک کلک کی آواز آتی تھی۔

حالیہ عرصے میں زیادہ تر گاڑیوں میں ٹرن سگنل کو متحرک کرنے کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کیا جانے لگا ہے، تاہم کلک کی آواز کو برقرار رکھا گیا ہے تاکہ ڈرائیور اسے نہ سننے کی صورت میں پریشان نہ ہوں، حالانکہ اب اس آواز کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.