Gas Leakage Web ad 1

پاکستانی یوٹیوب چینلز کی دنیا بھر میں مقبولیت بڑھنے لگی

0

یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس ہے اور پاکستانی صارفین اس پلیٹ فارم پر تیزی سے نمایاں ہو رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

یوٹیوب کی جانب سے پاکستانی صارفین کی عالمی رسائی میں اضافے کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستان کو دنیا کی سب سے متحرک یوٹیوب تخلیقی برادریوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی فنکار، کری ایٹرز اور تخلیق کار یوٹیوب پر تخلیقی اظہار کے نئے انداز متعارف کرا رہے ہیں، جبکہ پاکستان کے اندر اور بیرونِ ملک ناظرین بڑی تعداد میں پاکستانی یوٹیوب مواد دیکھ رہے ہیں۔
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
یوٹیوب کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد یوٹیوب چینلز کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ 19 ہزار سے زیادہ چینلز نے ایک لاکھ سبسکرائبرز اور 12 سو سے زائد چینلز نے 10 لاکھ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی صارفین نے یوٹیوب پر 2 کروڑ گھنٹوں سے زائد دورانیے پر مشتمل مواد اپ لوڈ کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی کری ایٹرز کی سب سے نمایاں کامیابی ان کی عالمی رسائی ہے، کیونکہ پاکستانی یوٹیوب ویڈیوز کے مجموعی واچ ٹائم کا 60 فیصد پاکستان سے باہر موجود ناظرین پر مشتمل ہے۔

جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور شمالی امریکا سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں پاکستانی کری ایٹرز اپنے معیاری، مستند اور عالمی سطح پر پسند کیے جانے والے مواد کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.