Gas Leakage Web ad 1

نیویارک میں ’ٹیکس ورلڈ 2026ء‘ نمائش کا انعقاد، پاکستان کی بھرپور شرکت

0

بین الاقوامی نمائش میں پاکستان نے قومی پویلین کے ذریعے اپنی اعلیٰ معیار کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات عالمی خریداروں اور کاروباری اداروں کے سامنے پیش کیں، جن میں ٹیکسٹائل، ملبوسات، ہوم ٹیکسٹائل، لیدر مصنوعات اور سپورٹس ویئر شامل ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان پویلین کا افتتاح امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا۔ اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر عدنان محمود اعوان بھی موجود تھے۔
پاکستان کا کویت کی جانب سے دفاعی تعاون معاہدےکی توثیق کا خیرمقدم
نمائش میں پاکستان پویلین کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور قونصل خانہ پاکستان نیویارک کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ونگ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

پویلین میں 5 نمایاں پاکستانی کمپنیاں ہوم ٹیکسٹائل، تولیے، تیار ملبوسات، لیدر گارمنٹس، سپورٹس ویئر، گلوز اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔

افتتاح کے بعد سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ اور ان کے ہمراہ وفد نے پاکستان پویلین کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کی مصنوعات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر پاکستانی برآمد کنندگان کے ساتھ امریکی مارکیٹ میں کاروباری مواقع، مارکیٹ تک رسائی، برآمدات کے فروغ اور تجارتی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ حکومت پاکستان، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ اور نیویارک میں قونصل خانہ پاکستانی برآمد کنندگان کو امریکی مارکیٹ میں اپنی رسائی بڑھانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے، ملکی برآمدات میں اضافہ کرنے اور "میڈ اِن پاکستان” برانڈ کو عالمی منڈیوں میں مزید مضبوط اور نمایاں مقام دلانے کے لیے مربوط کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.