Gas Leakage Web ad 1

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر

0

کراچی: سپریم کورٹ کے سابق جج اور سابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا ہے کہ جمہوریت صرف انتخابات کا نام نہیں بلکہ یہ ایک شعوری اور سیاسی تسلسل کا عمل ہے، جس کے لیے آزاد صحافت کا ہونا ناگزیر ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی پریس کلب میں ’’پریس کی آزادی اور میڈیا کو درپیش چیلنجز‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکا نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ میڈیا انڈسٹری میں بے روزگاری، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور سنسرشپ کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک میں آزاد صحافت کا ماحول بحال ہو سکے۔
سہیل آفریدی کی حمایت کے باوجود بیرسٹرگوہر نے ’’عمران خان ریلیز فورس‘‘ کی منظوری دینے سے انکار کردیا تھا
سیمینار کی میزبانی بزرگ صحافی اور انسانی حقوق کے رہنما حسین نقی نے کی، جبکہ تقریب سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رہنما طاہر حسن خان، پروفیسر ریاض شیخ، سینئر صحافی توصیف احمد، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے وائس چیئرمین اسد بٹ اور سینئر صحافی مظہر عباس نے خطاب کیا۔

سیمینار کے مہمان خصوصی سپریم کورٹ کے سابق جج اور سابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر تھے۔

مقررین نے پاکستان میں صحافت کو درپیش مشکلات، آزادی اظہار پر پابندیوں اور میڈیا کارکنوں کو درپیش معاشی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ناصر منصور نے کہا کہ آزادی اظہار کی جدوجہد ایک صحافی کے لیے دوہری لڑائی ہے۔

سیمینار کے صدر حسین نقی نے کہا کہ طلبہ میں قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ضروری ہے، کیونکہ اسی عمل کے ذریعے قومی سطح کے سیاسی رہنما سامنے آتے ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمہوریت صرف الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک شعوری اور سیاسی تسلسل ہے، جس کے لیے آزاد صحافت کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.