سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں اپنا دفتر سنبھال لیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے گزشتہ روز مختلف وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں کی ہیں اور وہ وزیراعظم ہاؤس کی چھٹی منزل پر قائم دفتر میں بیٹھا کریں گے۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی اجلاس، وزیراعلیٰ سے ناراض دھڑےکا سخت جملوں کا تبادلہ
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے امور کو بھی دیکھیں گے اور وہ پارٹی کارکنان کے مسائل کو حل کرنے کی غرض سے ایک کمیٹی تشکیل دیں گے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف پیر کے روز سے باقاعدہ طور پر اپنے دفتری امور سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے ہیں۔