Gas Leakage Web ad 1

فیفا پر ارجنٹینا کی مدد کا الزام، رونالڈو کے ایک ’لائک‘ نے نئی بحث چھیڑ دی

0

شائقین نے یہ بات نوٹ کی کہ کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو کو لائک کیا جس میں فیفا پر ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کے حق میں جانبداری برتنے اور اسے فائنل تک پہنچانے میں مدد دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

ورلڈ کپ کے دوران ریفری کے بعض فیصلوں پر پہلے ہی سوالات اٹھائے جا چکے تھے، جن میں مصر کے خلاف ایک متنازع فیصلہ بھی شامل تھا۔
موٹروے اجتماعی زیادتی کیس: سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے مجرمان کی اپیلیں مسترد
اگرچہ فیفا نے ان الزامات پر کوئی باضابطہ مؤقف اختیار نہیں کیا، تاہم سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث بدستور جاری ہے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ کے اختتام پر ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جھڑپ بھی ہوئی، جس کے بعد فیفا نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے نتیجے میں ارجنٹینا کے بعض کھلاڑیوں یا ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پرتگال کی ٹیم پری کوارٹر فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی، جس کے بعد 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے تصدیق کی تھی کہ یہ ان کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ تھا۔

رونالڈو نے کہا تھا کہ وہ شکست پر مایوس ضرور ہیں، تاہم پورے ٹورنامنٹ میں اپنی بھرپور کوشش کرنے پر مطمئن ہیں، جبکہ اپنے مستقبل سے متعلق فیصلہ بعد میں کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.