Gas Leakage Web ad 1

مسافر دوست خدمات؛ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بہترین سروس ایوارڈ مل گیا

0

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بہترین سفری خدمات کی فراہمی کے اعتراف میں "بیسٹ ایئرپورٹ سروس ایوارڈ” اپنے نام کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ اعزاز پاکستان انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ ایوارڈز کی پروقار تقریب میں دیا گیا، جہاں پارلیمانی سیکریٹری فرح ناز نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو ایوارڈ پیش کیا۔

اس کامیابی پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی مسافر دوست خدمات کو قومی سطح پر سراہا گیا، جس سے ادارے کا وقار مزید بلند ہوا ہے۔

بھارت سن لے پاکستان کا پانی روکنا ’ایکٹ آف وار‘ تصور ہوگا: رانا تنویرحسین

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مہمان نوازی اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے شعبے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام نے اس کامیابی کو مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ مستقبل میں بھی خدمات کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتی رہے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.