Gas Leakage Web ad 1

‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

0

اسلام آباد: پمز اسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے میں زندہ بچ جانے والی واحد نومولود کی خالہ نے انتظامیہ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

بچی کی خالہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کی بیٹی کو کسی ڈاکٹر نے نہیں بلکہ انہوں نے خود بچایا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے وقت وہ موقع پر موجود تھیں۔ آگ لگتے ہی وہ وارڈ کی جانب گئیں تو سامنے سے ایک لیڈی ڈاکٹر بھاگتی ہوئی آرہی تھی۔ ان کے پوچھنے پر لیڈی ڈاکٹر نے کسی مرد کو بلانے کا کہا۔ خاتون نے ایک شخص کو بلایا اور پوچھا کہ کیا ہوا ہے، جس پر بتایا گیا کہ آگ لگ گئی ہے۔
قومی ویمن کرکٹر ایمن انور نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
مذکورہ خاتون نے بتایا کہ یہ سنتے ہی وہ اندر بھاگیں اور کہا کہ ان کی بچی بھی اندر موجود ہے اور وہ اس کی خالہ ہیں۔ وہ اندر گئیں اور بچی کو اٹھا لیا۔ اس دوران تھوڑی سی آگ ان کے بالوں اور کندھے پر بھی لگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں ایک بھی ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور ڈاکٹرز اپنی جان بچا کر بھاگ رہے تھے۔

زندہ بچ جانے والی نومولود کی خالہ نے مزید بتایا کہ وہاں ایک مرد ڈاکٹر بھی موجود تھا لیکن وہ بھی بھاگ گیا، جبکہ اس کے علاوہ بھی سب لوگ وہاں سے جا چکے تھے۔ ان کی بہن کا آپریشن ہوا تھا، اس لیے انہوں نے بہن اور بچی کو لیا اور خود بھی وہاں سے باہر نکل گئیں۔

خاتون کے مطابق پمز انتظامیہ مسلسل ان سے رابطہ کر رہی ہے۔ کبھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے غلط بچی اٹھالی ہے اور یہ بچی ان کی نہیں، جبکہ کبھی کوئی اور بات کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی انتظامیہ کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ بچی کو نرس نے اٹھایا تھا، لیکن وہاں کسی نرس کا نام و نشان موجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پمز انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ نرسری میں موجود 16 نومولود میں سے ایک بچی کو لیڈی ڈاکٹر نے بچایا جبکہ باقی 15 جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ایئرکنڈیشنر کا کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.